لاہور: بھارت نے الزام لگایا ہے کہ حاضر سروس نیوی کمانڈر کلبھوشن یادیوسے ملاقات کے موقع پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی جامہ تلاشی لی گئی اور ان کے جوتے اتروائے گئے۔بھارت نے اسے ویانا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پاکستان سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق ویانا کنونشن کے تحت پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے سفارتکاروں کی جامہ تلاشی نہیں لے سکتاجب کہ پاکستانی حکام کی طرف سے مذکورہ واقعہ کے بعد بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آہلووالیا کافی نروس ہو گئے تھے ان کی پریشانی واضح طور پر عیاں تھی۔ذرائع کے مطابق کلبھوشن سے ملاقات کے بعد بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آہلووالیا نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے فون پر بات کی اور انہیں کلبھوشن سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments