مقبوضہ کشمیر: بھارت کی جبری پابندیوں اور لاک ڈاؤن کو ایک ماہ گزر گیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جبری پابندیوں اور لاک ڈاؤن کو ایک ماہ گزر گیا۔ مقبوضہ وادی میں ایک ماہ سے سب کچھ بند، مواصلاتی رابطے معطل ہیں جس کے باعث بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔وادی میں کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی قلت میں اضافہ ہوگیا ہے، سخت ترین کرفیو اور تمام پابندیوں کے باوجود کشمیریوں کی مزاحمت جاری ہے۔مقبوضہ کشمیر میں کاروباری مراکز ،تعلیمی ادارے بھی 30 روز سے بند ہیں، اخبارات کی اشاعت بھی بند اور ٹی وی چینلز پر پابندیاں برقرار ہیں جب کہ حریت رہنما اور سیاسی رہنما 5 اگست سےگھروں یا جیلوں میں قید ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں