مصباح الحق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ، وقار یونس بولنگ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین سال کے لیے مصباح الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور وقار یونس کو بولنگ کوچ مقرر کر دیا۔پی سی بی کی 5 رکنی سلیکشن کمیٹی نے چند روز قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کے لیے انٹرویوز کیے تھے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے شامل 5 رکنی پینل میں وسیم خان، بازید خان، اسد علی خان، زاکر خان اور انتخاب عالم شامل تھے۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 5 رکنی پینل نے ہیڈ کوچ کے لیے مصباح الحق اور بولنگ کوچ کے لیے وقار یونس کا نام تجویز کیا اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے دونوں کوچز کے ناموں کی منظوری دی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے مطابق مصباح الحق اور وقار یونس کو تین سال کے لیے مقرر کیا گیا ہے جب کہ مصباح الحق تین سال تک سلیکشن کمیٹی کے سربراہ بھی ہوں گے۔مصباح الحق اور وقار یونس کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ پہلی اسائنمنٹ سری لنکا کے خلاف سیریز ہو گی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے شروع ہو گی۔

مصباح الحق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ، وقار یونس بولنگ کوچ مقرر” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں