لاہور: احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔نیب حکام نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان کی عدالت میں پیش کیا جہاں نیب نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے نیب کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا جسے تھوڑی دیر میں سناتے ہوئے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے لیگی رہنما کا 14 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔عدالت نے مریم نواز کے ساتھ نوازشریف کے بھائی عباس شریف کے صاحبزادے یوسف عباس کا بھی جسمانی ریمانڈ منظور کیا اور ملزمان کو 18 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ نیب حکام نے مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد نوازشریف سے ملاقات کے دوران گرفتار کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments