لاہور: پنجاب حکومت نے اے ٹی ایم چوری کے ملزم کی پولیس حراست میں ہلاکت کی عدالتی تحقیقات کے لیے درخواست دے دی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عمر سلامت نے جوڈیشل انکوائری کی درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو دی۔پنجاب حکومت کے مطابق واقعے پر ایس ایچ او سمیت 3 اہلکاروں کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ڈی ایس پی سمیت دیگر ملوث اہلکاروں کو معطل بھی کیا جاچکا ہے جس کے بعد صلاح الدین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظارہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات ایس پی انویسٹی گیشن حبیب اللہ خان کی سربراہی میں کی جارہی ہیں جب کہ ایس ایچ او سمیت مطلوب اہلکار ضمانت کرانے کے بعد شامل تفتیش ہوگئے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments