اسلام آباد: احتساب عدالت میں راستہ نہ دیے جانے پر آصف زرداری سیکیورٹی اہلکار پر برہم ہوگئے اور اسے چھڑی دے ماری۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے حاضری لگا کر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو واپس بھیجنے کا حکم دے دیا۔عدالت سے واپسی کے موقع پر راستہ نہ ملنے پر آصف زرداری سیکیورٹی اہلکار پر برہم ہوگئے اور انہوں نے اہلکار کو چھڑی دے ماری۔سابق صدر نے اہلکار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیکھتے نہیں ہو میری بہن پیچھےآرہی ہے۔دوسری جانب ریفرنس کی نقول فراہم نہ کیے جانے کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کی تاریخ مقرر نہ ہوسکی۔عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 19 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments