اپنی جادوئی اسپنگ بولنگ کی وجہ سے دنیائے کرکٹ میں تہلکہ مچانے والے افغانستان کے راشد خان نے دنیا کے کم عمر ترین ٹیسٹ کپتان ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔راشد خان نے بنگلا دیش کے خلاف کھیلے جا رہے واحد ٹیسٹ کے لیے ٹاس کیا تو ان کی عمر 20 سال 350 روز تھی جو اب تک ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی کپتان کی سب سے کم عمر ہے۔راشد خان نے صرف 8 روز کے فرق سے زمبابوے کے سابق کپتان ٹٹنڈا ٹائبو کا ریکارڈ توڑ جو انہوں نے مئی 2004 میں سری لنکا کے خلاف ہرارے میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں قائم کیا تھا۔خیال رہے کہ افغانستان کو ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد بنگلا دیش کے خلاف میچ ان کا تیسرا ٹیسٹ ہے، پہلے ٹیسٹ میں افغانستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ دوسرے ٹیسٹ میں افغانستان کی ٹیم نے آئرلینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“افغان کپتان راشد خان دنیا کے کم عمر ترین ٹیسٹ کپتان بن گئے” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
very nice congress