کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے شہر میں گندگی اور مکھیوں کی بہتات سے متعلق درخواست پر نوٹس جاری ہونے کے باوجود پیش نہ ہونے پر میئر اور دیگر حکام سے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں شہری کی جانب سے کراچی میں گندگی اورمکھیوں کی بہتات کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے میئر وسیم اختر اور چیئرمین ڈی ایم سیز کو نوٹسز جاری کیے تھے۔بدھ کے روز درخواست کی سماعت کے موقع پر میئر سمیت کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے ایک بار پھر وسیم اختر ، ڈی ایم سیز چیئرمینز اور سیکریٹری بلدیات سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کردیے۔عدالت نے حکم دیا کہ فریقین آئندہ سماعت پر اپنا جواب یقینی طور پر داخل کریں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments