مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کا 38 واں روز، قابض فوج کے ہاتھوں ایک اور کشمیری شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کے لاک ڈاؤن کو 38 روز ہوگئے جب کہ قابض فوج نے مزید ایک نوجوان کو شہید کردیا۔وادی میں قابض بھارتی فوج نے سوپور کےعلاقے میں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا جس کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی۔ھارت فوج نے نوجوان پر ڈرائیوانگ کے دوران فائرنگ کی جس سے وہ شہید ہوگیا۔دوسری جانب اس سے قبل بھارتی فورسز نے سوپور کے ہی مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 8 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کا 38 واں روز، قابض فوج کے ہاتھوں ایک اور کشمیری شہید” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں