اسلام آباد ہائیکورٹ نے نااہلی سے متعلق کیس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری اور الیکشن کمیشن سمیت وزارت قانون کو نوٹسز جاری کر دیئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری نے جہلم کی زمین کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا اس لیے وہ صادق و امین نہیں رہے لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کون سا انسان صادق اور امین ہو گا؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے خواجہ آصف کو نا اہل کیا لیکن سپریم کورٹ نے انہیں بحال کر دیا، مثال سامنے ہے تاہم عدلیہ کو بطور ادارہ سیاسی معاملات میں نہیں پڑنا چاہیے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments