پاکستان نے دہشتگردی میں ملوث بھارت کے مزید 2 جاسوسوں کا سراغ لگا لیا ہے۔ذرائع وزارت داخلہ کا بتانا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جاسوسوں کی شناختی تفصیلات ایران اور افغانستان کو بھیج دی ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارتی جاسوس سوامی آسیم آنند اور گوبند پارٹ ایران سے بلوچستان آئے اور مستونگ میں دہشتگردی کرائی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس 13 جولائی کو مستونگ میں دہشتگردی کے حملے میں ملوث ہیں، بھارتی جاسوس دہشتگردی کی واردات کے بعد افغانستان فرار ہو گئے۔پاکستان نے بھارتی جاسوسوں کی شناخت کے لیے افغانستان اور ایران کو خطوط لکھ دیے ہیں۔چند روز قبل بھی پاکستان نے طورخم سرحد سے بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے افغان باشندے کو گرفتار کیا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان نے 2016 میں بلوچستان سے بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسر کلبھوشن جادھو کو حراست میں لیا تھا جو پاکستان میں تخریب کاری کی متعدد کارروائیوں کا اعتراف بھی کر چکا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں بھی چل رہا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“پاکستان نے دہشت گردی میں ملوث مزید دو بھارتی جاسوسوں کا سراغ لگا لیا” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
..good work by Pakistan Army