اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے کی تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی۔الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن ملیکہ بخاری، فرخ حبیب اور کنول شوزب نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست دائر کی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔جیونیوز کے مطابق منگل کےر وز چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا اور پی ٹی آئی ارکان کی درخواست مسترد کردی ۔چیف الیکشن کمشنر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نائب صدر کا عہدہ غیر فعال اور اختیارات کے بغیر ہے، اگر پارٹی صدر کا عہدہ خالی ہو تو مریم نواز نااہلی کے خاتمے تک یہ عہدہ نہیں سنبھال سکتیں لہٰذا انہیں پارٹی کی نائب صدارت سے نہیں ہٹایا جاسکتا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments