کراچی: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری ڈپٹی وزیراعظم بننے کے خواہش مند نکلے۔کراچی کے مقا می ہوٹل میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم ساؤتھ ایشیا کا سب بڑا بائیو ٹیکنالوجی سینٹر بنارہے ہیں، گرین انرجی مستقبل ہے، مستقبل میں بجلی کی ترسیل کھمبوں اور تاروں کی بجائے گرین انرجی سے ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کی بہترین یونیورسٹیاں بنانے کی بجائے مدرسے بناتے رہے اور ان کی خدمت کرتے رہے، ہم نے ایم آئی ٹی اور ہاورڈ بنانے کے مواقع ضائع کیے، ستر کی دہائی میں ضیاالحق کے دورم یں امریکا سے بہت کچھ لیتے رہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مستقبل میں آلو، ٹماٹر بیچ کرخسارہ پورا نہیں کرسکتے، ہمیں ٹیکنالوجی پر انحصار کرنا ہوگا، چین، سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا، کوریا اور پاکستان میں فرق صرف سائنس و ٹیکنالوجی کا ہے۔اس موقع پر فوادچوہدری نے ڈپٹی وزیراعظم بننے کی خواہش بھی ظاہر کی اور کہا کہ میں بہانے بہانے سے وزیراعظم کوبتاتا ہوں کہ ان ممالک میں سائنس وٹیکنالوجی کا وزیر تقریباً ڈپٹی پرائم منسٹرہے، اللہ کرے وزیراعظم کا دھیان آجائے، ابھی تک تو نہیں آیا۔فواد چوہدری نے مسکراتے ہوئے جب اس خواہش کا اظہار کیا تو ہال میں قہقہے اور تالیاں گونجنے لگیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments