اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے پہلے ہوگا۔وزیراعظم سعودی قیادت سے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے، وزیراعظم مسئلہ کشمیر پرسعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مسلسل رابطے میں بھی ہیں۔وزیراعظم کے دورے میں پاک سعودی اقتصادی تعلقات مزید مضبوط کرنے پر بات ہوگی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد ایران کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے جبکہ امریکی وزیرخارجہ بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کا یہ چوتھا دورہ ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
nice news
http://siyasat.pk/