سکھر: احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو یکم اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو احتساب عدالت کے جج امیر علی مہیسر کے روبرو پیش کیا گیا۔وکیل نیب نے کہا کہ خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں انکوائری شروع کی ہے، خورشید شاہ انکوائری میں نیب سے تعاون نہیں کر رہے اور تعاون نہ کرنے پر ہی خورشید شاہ کو گرفتار کیا گیا۔نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خورشید شاہ کو خط بھی لکھے گئے مگر ان کی جانب سے تعاون نہیں کیا گیا۔نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیادوران سماعت نیب حکام کی جانب سے خورشید شاہ کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔خورشید شاہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ خورشید شاہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، خورشید شاہ خلاف 2014 میں بھی نیب نے ان ہی الزامات کے تحت انکوائری کی تھی۔وکیل خورشید شاہ نے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر 2014 میں نیب نے ہی خورشید شاہ کے خلاف کیس ختم کیا تھا۔احتساب عدالت کے جج نے نیب حکام سے خورشید شاہ کی گرفتاری کے حوالے کاغذات طلب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے گرفتاری اور الزامات کے حوالے سے کوئی کاغذات جمع نہیں کرائے۔نیب حکام نے بتایا کہ کاغذت ساتھ نہیں لائے، دفتر میں موجود ہیں، جس پر جج نے نیب حکام کو آدھے گھنٹے میں تمام کاغذات پیش کرنے کا حکم دیا۔جج امیر علی مہیسر نے کہا کہ بغیر کاغذات 15 روزہ ریمانڈ نہیں دے سکتا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments