کراچی: سندھ حکومت کی صفائی مہم کے دوران صفائی پر مامور عملے نے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کو ہی ماموں بنادیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صفائی مہم کے سلسلے میں گلشن اقبال بلاک 6 کا دورہ کیا جہاں دورے کے موقع پر کچرے کو ڈمپنگ کرنے کے لیے ٹرک میں بھرا گیا تھا جس کو ڈمپنگ پوانٹ پر جاکر خالی کرنا تھا لیکن جیسے ہی وزیراعلیٰ سندھ نے علاقے کا دورہ ختم کیا اور وہاں سے روانہ ہوئے تو کچرا بھرا ٹرک عملے نے دوبارہ اسی جگہ پر سڑک کنارے پھینک دیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی صفائی مہم کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا، لوگوں سے مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت بھی جاری کیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments