آپ میری جگہ ہوتے تو ہارٹ اٹیک ہوجاتا، وزیراعظم کے جواب پر قہقہے

نیویارک: وزیراعظم عمران خان نے مسائل سے بھرپور افغانستان‘ مخالف ہمسایہ بھارت اور عالمی طاقت چین سے گھرے ہوئے پاکستان کی علاقائی اور عالمی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کونسل آن فارن ریلیشنز کے صدر اور مباحثہ کے ماڈریٹر رچرڈ ہاس کے ایک سوال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رچرڈ ہاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اتنے گھمبیر مسائل کا سامنا ہے کہ اگر آپ (رچرڈ)میری جگہ ہوتے تو آپ کو ہارٹ اٹیک ہوجاتا۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ تو کرکٹ کے کھیل کے سخت اور محنت طلب اصولوں پر عمل کا نتیجہ ہے کہ میں ثابت قدمی سے ان کا سامنا اور حل کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔چند لمحوں بعد گولف کھیلنے والے رچرڈ ہاس نے کہا کہ گولف کھیلنے والے بھی کم نہیں ہوتے تو عمران خان نے برجستہ جواب دیا کہ گولف تو محض ایک کیک پیس ہے اس پر دوسری بار قہقہہ پڑا اور سنجیدہ علمی محفل میں بلند قہقہے سنائی دینے لگے۔عمران خان کا لب و لہجہ، دلائل اور موقف مسلسل دو ٹوک رہا جس کے باعث کشمیر اور پاک۔بھارت صورتحال پر سوالات کے بجائے سوالات کرنے والوں نے پاکستان میں خواتین کے حقوق ‘ اقلیتوں سے سلوک‘ چین کے مسلمانوں اور دیگر موضوعات پر سوالات کئے۔

آپ میری جگہ ہوتے تو ہارٹ اٹیک ہوجاتا، وزیراعظم کے جواب پر قہقہے” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں