وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک کہا ہے کہ یہ وقت ہے کہ دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے، کیوبا بحران کے بعد پہلی بار دو ایٹمی طاقتیں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ کرفیو اٹھنے کےبعد کیا ہوگا،لیکن قتل عام کا خدشہ ہے، 80 لاکھ لوگ کشمیر میں محصور ہیں اس سے بڑی اور ریاستی دہشتگردی کیا ہوگی۔نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے، کیوبا بحران کے بعد پہلی بار دو ایٹمی طاقتیں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاملات کو معمول پر لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی، سیکیورٹی کونسل اپنے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کراسکی جس کی وجہ سےکشمیری متاثر ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کے مسئلے پر مزید بات نہیں کرسکتا، ٹرمپ سےملاقات کے بعد میں نے فوری طور پر صدرروحانی سے ملاقات کی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments