اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کو ذاتی اکاؤنٹ سے رقم نکالنےکی اجازت دیدی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کی جانب سے سلامتی کونسل کی کمیٹی کو درخواست بھیجی گئی تھی کہ حافظ سعید کو ذاتی اخراجات کے لیے بینک اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔سلامتی کونسل نے پاکستان کی درخواست منظور کرتے ہوئے حافظ سعید کو بینک اکاؤنٹ سے ڈیڑھ لاکھ روپے نکالنے کی اجازت دیدی جو صرف ذاتی اخراجات پورے کرنے کے لیے استعمال ہو سکیں گے۔خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے حافظ سعید کے اثاثے منجمند کر دیئے تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments