نقیب قتل کیس: جان کو خطرہ ہے، حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، راؤ انوار

کراچی: نقیب اللہ محسود قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ جان کو خطرہ ہے اس لیے کیس میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔راؤ انوار کی جانب سے دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔دوران سماعت راؤ انوار نے مؤقف اختیار کیا کہ میری جان کو خطرہ ہے لہذا حاضری سے استثنی دیا جائے۔عدالت نے کہا کہ راؤ انوار سے متعلق دیگر کیسز بھی زیر سماعت ہیں، تمام درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جائے گا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام فریقین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں