وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں مہنگائی کا ذکر کرنے پر اپنی ہی پارٹی کے رکن نور عالم کو ڈانٹ پلادی۔حکمران جماعت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی اجلاس میں اپنے ہی وفاقی وزراء کے خلاف پھٹ پڑے، پشاور سے رکن قومی اسمبلی ارباب عامر اجلاس میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ ارباب عامر کا کہنا تھا کہ وزراء ہمیں ملاقات کیلئے وقت بھی نہیں دیتے، جائز کام کیلئے بھی وزراء کی منتیں کرتے ہیں لیکن پھر بھی کام نہیں ہورہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور سے رکن قومی اسمبلی ارباب عامر جذباتی ہو کر اجلاس سے اٹھ کر جانے لگے تو وزیراعظم نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ جن وزراء کی کارکردگی ٹھیک نہیں، انہیں تبدیل کررہا ہوں۔اس دوران وزیراعظم نے وزراء کو اراکین کے شکوے دور کرنے کی ہدایت کی۔دوسری جانب پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران پشاور سے ہی رکن قومی اسمبلی نورعالم خان کی اسمبلی فلور پر حکومت پر تنقید کا تذکرہ بھی ہوا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments