اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔قاسم سوری نے اپنے وکیل نعیم بخاری کے توسط سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں میرے موکل سے منسوب نہیں ہوسکتیں۔قاسم سوری نے اپنی اپیل میں الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔واضح رہےکہ الیکشن ٹریبونل نے گزشتہ روز بی این پی کے رہنما لشکری رئیسانی کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سانتے ہوئے این اے کوئٹہ 2 سے قاسم سوری کی عام انتخابات میں کامیابی کو کالعدم قرار دے کر حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments