اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔الیکشن کمیشن نے قاسم سوری کو الیکشن ٹریبونل بلوچستان کے فیصلے کی روشی میں ڈی نوٹیفائی کیا ہے۔الیکشن ٹریبونل نے گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما لشکری رئیسانی کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سناتے ہوئے این اے کوئٹہ 2 سے قاسم سوری کی عام انتخابات میں کامیابی کو کالعدم قرار دے کر حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔قاسم سوری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا ہے اور فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments