لاہور: انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثناءاللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 اکتوبر تک توسیع کردی جب کہ لیگی رہنما نے ضمانت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔رانا ثناءاللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ڈیوٹی جج سینٹرل خالد بشیر نے کی۔رانا ثناءاللہ کی جانب سے ایڈووکیٹ فرہاد علی شاہ نے دلائل دیے جب کہ عدالت نے دوپہر 12 بجے تک ایم ڈی سیف سٹی کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا۔احاطہ عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا میڈا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے تمام اکاؤنٹس منجمد کر دئیے گئے ہیں، پارلیمنٹ بلڈنگ میں بطور ایم این اے بھی میرا اکاونٹ فریز کر دیا گیا ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اکاؤنٹ منجمند کرنے کا مقصد یہ ہے وکلاء کو فیس نہ دے سکوں اور روز مرہ کے معاملات نہ چلا سکوں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments