اوپنرز کے درمیان جگہ پکی کرنے کا مقابلہ ٹیم کیلئے مثبت ہے، عابد علی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنگ بیٹسمین عابد علی کا کہنا ہے کہ اوپنرز کے درمیان جگہ پکی کرنے کا مقابلہ ٹیم کیلئے مثبت ہے، یہ مقابلہ ہر کسی کو بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کا جذبہ دیتا ہے۔کراچی میں سری لنکا کیخلاف آخری ایک روزہ میچ میں مین آف دی میچ حاصل کرنے کے بعد پریس کانفرنس میں عابد علی نے کہا کہ وہ کبھی اس بات سے مایوس نہیں ہوتے کہ اچھی کارکردگی کے باوجود ٹیم سے ڈراپ ہوگئے، کیوں کہ جو ہوتا ہے بہتری کیلئے ہوتا ہے۔عابد علی نے کہا کہ سری لنکا کیخلاف آخری میچ میں یادگار پرفارمنس پر وہ خوش ہیں، وہ یہ پرفارمنس اپنی بیٹی کے نام کرنا چاہیں گے، انہیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ پاکستان میں کرکٹ ہورہی ہے اور اس میں ان کی پرفارمنس بھی ہوئی ہے۔ایک سوال پر عابد علی نے کہا کہ وہ ماضی کے تمام ٹاپ بیٹسمینوں کی وڈیوز دیکھ کر اپنا کھیل بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں، حالیہ دنوں میں مصباح الحق اور یونس خان کو زیادہ فالو کیا ہے۔عابد علی نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ وہ سست بیٹنگ کرتے ہیں، جو گیند آتی ہے اسے وہ میرٹ کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔سری لنکا کیخلاف میچ میں پرفارمنس پر انہوں نے کہا کہ ٹیم کا اسٹارٹ اچھا تھا لیکن سری لنکا نے بھی اچھا کھیلا، وہ بھی انٹرنیشنل ٹیم ہے، کوئی کم تر ٹیم نہیں تھی، وہ بھی کرکٹ کھیلنے آئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی کھلاڑی جان بوجھ کر سنچری مس نہیں کرتا، جو صورتحال ہوتی ہے اس کے مطابق ہی کھیلا جاتا ہے۔

اوپنرز کے درمیان جگہ پکی کرنے کا مقابلہ ٹیم کیلئے مثبت ہے، عابد علی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں