اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے ایوان کی کارروائی کو عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا۔اسپیکر کے اعلان کے بعد اب ملک بھر سے کوئی بھی پاکستانی اپنے شناختی کارڈ کے ذریعے اسمبلی اجلاس کی کارروائی دیکھ سکے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ یہ ایوان عوام کے ووٹوں سے وجود میں آتا ہے اور اس تک عام آدمی کی رسائی عوام کا حق ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایوان کی کارروائی تک عام پاکستانی کو رسائی دینے کا مقصد عوام کو اپنے منتخب نمائندوں سے رابطوں میں آسانی پیدا کرنا ہے لہٰذا ملک بھر سے کوئی بھی پاکستانی اپنے شناختی کارڈ کے ذریعے اسمبلی اجلاس کی کارروائی دیکھ سکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں ایوان بالا اور ایوان زیریں پاکستانی عوام کے تمام حقوق کے ضامن ہیں یہی وجہ ہے کہ ایوانوں میں موجود منتخب نمائندے عوام کی نمائندگی کو احسن انداز میں ادا کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر عام آدمی کی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی تک رسائی کے لیے ایک گیلری اور استقبالیہ کا آج افتتاح بھی کریں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“قومی اسمبلی کا اجلاس اب عام شہری بھی ایوان میں بیٹھ کر دیکھ سکے گا” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
very nice news
http://siyasat.pk/