اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے جج ویڈیو اسکینڈل میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی رخواست دائر کردی۔نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دائر نظر ثانی درخواست میں جج ارشد ملک اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا ہےکہ ہمیں نوٹس کیے بغیر اور سنے بغیر فیصلہ دیا گیا، ہمارا مؤقف لیے بغیر عدالت نے معاملے کے پیرا میٹرز طے کردیے، ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر ہمارا مؤقف بھی سنا جائے۔نوازشریف کی نظر ثانی درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ سپریم کورٹ نے ویڈیو اسکینڈل میں جوفیصلہ دیا اس سے ہمارا حق متاثر ہوا، مؤقف سن کرسپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور ور ہمارے خلاف آبزرویشنز پر بھی نظرثانی کی جائے ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments