وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئے۔وزیراعظم عمران خان چینی وزیراعظم لی کیچیانگ کی دعوت پر وفد کے ہمراہ چین گئے ہیں جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ اور چینی وزیر اعظم لی کیچیانگ سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ چین کے دوران چینی قیادت سے مسئلہ کشمیر ، خطے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر گفتگو کریں گے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے کمانڈر، سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین اور سدرن تھیٹر کمانڈ کے کمانڈر سمیت چینی فوج کی اعلیٰ قیادت ملاقاتیں کریں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ چینی وزیراعظم اور صدر سے ہونے والی ملاقاتوں میں بھی شریک ہوں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments