مقبوضہ کشمیر میں موبائل فون سروس جزوی بحال، انٹرنیٹ تاحال بند

سری نگر: قابض بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں 72 روز سے بند موبائل فون سروس جزوی طور پر بحال کردی۔غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 72 روز سے بند موبائل فون سروس جزوی طور پر بحال کردی گئی ہے لیکن وادی میں انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے۔اے ایف پی کے مطابق وادی میں موبائل فون سروس بحال ہونے کے بعد تقریباً 40 لاکھ پوسٹ پیڈ فونز آپریشنل ہوچکے ہیں جب کہ 30 لاکھ کے قریب پری پیڈ فونز سروس بحال ہونا باقی ہے۔اے ایف پی کی خبر میں بتایا گیاہے کہ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ سروس تاحال معطل رہے گی۔اے ایف پی کاکہنا ہےکہ مقبوضہ وادی میں لینڈ لائن سروس پہلے ہی بحال کی جاچکی ہیں تاہم مقامی شہریوں کا کہنا ہےکہ لینڈ لائن کنکشن مسلسل کام نہیں کررہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں