ننکانہ صاحب: وزیر ریلوے شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے متعلق حکومتی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی میڈیا پالیسی مناسب نہیں اور ہماری غلطی ہے دھرنے والوں کو خوامخواہ لفٹ کرائی۔ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نےکہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پر پورا یقین ہےکہ معاملہ ٹھیک ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملاقاتیں ہورہی ہیں اور فضل الرحمان اور دوسرے لوگوں سے بات چیت جاری ہےاور یہ کہ وہ 23 سے 26 تاریخ تک اس پر اپنی رائے دیں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بھی وکٹ کے دونوں طرف نظر آتے ہیں انہیں کہا ہے ایک طرف کھیلیں اور یا آسمان پر رہیں یا پھر اپنے قدم زمین پر رکھ لیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول مولویوں سے ڈرا ہوا ہے کیونکہ اسے پتا ہے یہ دھرنا دیں گے جب کہ اسلام آبادمیں دھرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ مولانا فضل الرحمان فیس سیونگ مانگ رہے ہیں، ہوسکتا ہے درمیانی راستہ نکل آئے اور انہیں فیس سیونگ دی جاسکتی ہے لیکن ہماری غلطی ہے ہم نے انہیں بہت زیادہ لفٹ کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیبنٹ میں بھی کہا کہ ہماری میڈیا پالیسی مناسب نہیں، ہم خوامخواہ انہیں لفٹ کرارہے ہیں، جس نے آنا ہے آجائے، اسلام آباد میں سب اچھے کی دھنیں بج رہی ہیں، کوئی نہ سمجھے وہاں خوف ہے۔وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ یہ سب دنیا میں اسلامی قوتوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے، مدرسے اسلام کا قلعہ ہیں اور علما قابل احترام ہیں، بعض بے وقوف طاقتیں فضل الرحمان کی دہشتگردی کی حیثیت سے تصویر پیش کررہی ہیں جو غلط ہے، مولانا ایک دو فعہ خود دہشتگردی کی نذر ہونے سے بچے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments