فاسٹ بولر حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز نہ کھیل سکے اور اب ان کی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بھی شرکت مشکوک ہے۔گزشتہ دو روز میں حسن علی کی فٹنس کا جائزہ لیا گیا لیکن اس دوران فاسٹ بولر کی تکلیف بڑھتی ہوئی دکھائی دی اور وہ بولنگ اور ویٹ ٹریننگ بھی نہ کر سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی کی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت کا امکان تقریباً ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے جب کہ اس کے ساتھ ساتھ ان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شرکت کا امکان نہیں ہے۔فاسٹ بولر حسن علی کی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے سینٹرل پنجاب کی 16 رکنی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط رکھی گئی تاہم ان کی فٹنس پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کام جاری ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے اگلے ہفتے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا ۔پاکستان نے آسٹریلیا میں سیریز کے پہلے مرحلے میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں ، سیریز کا آغاز 3 نومبر سے ہو گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“حسن علی کی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت مشکوک” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
thanks for sharing