مقبوضہ کشمیر کے عوام نے قابض بھارتی افواج کے خلاف احتجاج کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے جس کے باعث تمام تعلیمی ادارے بند، اشیائے خوردونوش کی قلت اور مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔بھارتی فورسز کی جانب سے اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرنے والے نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنوں کا استعمال اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی جا رہی ہے جب کہ حریت قیادت گھروں میں نظر بند یا جیلوں میں قید ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور قابض افواج نے اننت ناگ میں محاصرے کے دوران فائرنگ کر کے تین کشمیریوں کو شہید کر دیا۔اس کے علاوہ قابض بھارتی افواج نے حریت رہنما محمد حیات بٹ کو سری نگر سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔دوسری جانب کشمیریوں نے بھارت کے خلاف احتجاج کا انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے فروٹ مارکیٹ میں بھارت مخالف پیغامات والے پھلوں کی فروخت شروع کر دی ہے۔کے ایم سی کے مطابق جموں کی فروٹ مارکیٹ میں بھارت مخالف پیغامات والے سیب فروخت کے لیے لائے گئے ہیں، سیبوں پر پاکستان زندہ باد، لوَ برہان وانی اور میری جان عمران خان کے پیغامات درج ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments