اینوک ورلڈ بیچ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلوان انعام بٹ نے اپنا میڈیا کشمیری عوام کے نام کر دیا۔انعام بٹ پہلوان اینوک ورلڈ بیچ گیمز میں سونے کا تمغہ جیت کر جب لاہور ائیرپورٹ پر پہنچے تو ساتھی پہلوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر گولڈ میڈلسٹ کا شاندار استقبال کیا اور انعام بٹ زندہ باد کے نعرے لگائے۔انعام بٹ کا استقبال کرنے لیے خصوصی طور پر ان کے آبائی شہر گوجرنوالا سے بھی ان کے ساتھی پہلوان اور متوالے لاہور پہنچے اور قومی چیمپئن کو پھولوں کے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا۔وطن واپسی پر انعام بٹ نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر یہ ان کا چوتھا گولڈ میڈل ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ میڈل ورلڈ بیچ گیمز میں حاصل کیا جہاں پاکستان کی جانب سے نمائندگی کرنے والا میں واحد ایتھلیٹ تھا۔انعام بٹ نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہو ئے اور اس کی وجہ سب کی جانب سے حوصلہ افزائی ہے، محکمہ واپڈا کے علاوہ پاکستان اسپورٹس بورڈ پنجاب اور میڈیا نے بہت سپورٹ کیا۔قومی پہلوان نے کہا کہ یہ اچھی روایت ہے کہ دوسرے کھیلوں کے کھلاڑی بھی حوصلہ افزائی کے لیے آگے آ رہے ہیں، شعیب ملک اور وہاب ریاض سمیت کئی کرکٹرز نے سوشل میڈیا پر پیغامات بھیجے جس سے بہت حوصلہ ملا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“ورلڈ بیچ گیمز: انعام بٹ نے اپنا میڈل کشمیریوں کے نام کر دیا” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
so nice