وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم آلو مٹر بیچ کر معیشت کو سہارا نہیں دے پائیں گے۔راولپنڈی میں منعقد ایک تقریب سے خطاب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا میں نے یہ کہہ دیا کہ سرکاری نوکریاں نہیں مل سکتیں تو میڈیا میں طوفان آگیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ معیشت کی سرپرستی سرکاری سیکٹر نہیں نجی شعبہ کرتا ہے، معیشت کی الف ب جاننے والوں کو معلوم ہے کہ ہمیں پرائیویٹ سیکٹر میں ہی کامیابی حاصل کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالجی کا چارج لیا تو یہ ٹوٹی ہوئی انڈسٹری تھی، یونیورسٹیوں میں ریسرچ ہوتی تھی تو پتا نہیں ہوتا تھا کہ آگے کیا ہو گا، فیصلہ کیا ہے کہ یونیورسٹیوں کو بزنس کرنے کی اجازت دیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم روٹین کے آلو مٹر بیچ کر اکانومی کو سہارا نہیں دے پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں زرعی یونیورسٹیوں میں جا کر حیران ہوا کہ وہاں اتنا اچھا کام ہو رہا ہے، ہمیں زراعت میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنا ہو گی، ہمیں نوجوانوں کے ذریعے کامیاب معیشت بنانی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“مولانا کا معاملہ بلی کے خواب میں چھیچھڑے جیسا ہے: فواد چوہدری” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
great article
http://www.siyasat.pk/seedhi-baat-16th-october-2019-t145869.html