وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے ریاست کو حق ہے کہ وہ ڈنڈا اٹھائے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ کرے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ احتجاج سیاسی جماعتوں کا آئینی اور قانونی حق ہے لیکن 27 اکتوبر کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ہے۔مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حکومت کو گھر بھیجنے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا اور دیگر سیاسی جماعتوں کے حکومت کو گھر بھیجنے کے ارمان دیوانے کی بڑھکیں ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیانیے کی حوصلہ شکنی ہو گی اور قوم کی یکجہتی کو پارا پارا کرنے کی سازش کو حکومت برداشت نہیں کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی پنجہ آزامائی کا حل بھی سیاسی ہی ہوتا ہے جب کہ احتجاج سے متعلق عدالت نے بال انتظامیہ کے کورٹ میں ڈال دی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ریاست کو حق ہے کہ وہ ڈنڈا اٹھائے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ کرے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments