راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی آرمی چیف کا آزاد کشمیر میں تین مبینہ کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ مایوس کن قرار دے دیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف ایک ذمہ دار عہدے پر تعینات ہیں، آزاد کشمیر میں تین مبینہ کیمپوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مایوس کن ہے، وہاں کوئی کیمپ ہی نہیں، تو کارروائی کیسی ؟ پاکستان میں بھارتی سفارت خانہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار اور میڈیا کے ساتھ دورہ کر کے اس دعوے کو ثابت کر کے دکھائے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارتی سینیر عسکری قیادت مسلسل ایسے جھوٹے دعوے کر چکی ہے جو خطے کے امن کےلیے خطرہ ہیں، بھارتی فوج کی جانب سے ایسے جھوٹے دعوے داخلی فائدے کےلئے کیے جا رہے ہیں جو پیشہ وارانہ عسکری اخلاقیات کے منافی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کے مبینہ کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم پاک فوج نے بھارت کا یہ دعویٰ مسترد کردیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments