پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے دورے میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے لیے پر وفیشنل مترجم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بابر اعظم عام طور پر پریس کانفرنس میں اردو میں بات کرتے ہیں، ورلڈ کپ میں بھی بابر اعظم اردو میں پریس کانفرنس کرتے تھے اور پی سی بی کے میڈیا منیجر انگریزی کے صحافیوں کے لیے ان کی بات چیت کا ترجمہ کرتے تھے۔پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کرکٹ اہلیت سے کسی کو انکار نہیں ہے لیکن کپتان بننے کے بعد وہ آسٹریلوی میڈیا کا کس طرح مقابلہ کریں گے، یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے چیلنج ہے۔لیکن پی سی بی کے حکام کہتے ہیں کہ بابر اعظم کو میڈیا کا سامنا کرانے کے لیے ان کے ساتھ کچھ سیشنز کیے جائیں گے، انہیں کمفرٹ زون میں رکھا جائے گا۔پی سی بی ترجمان نے جیو کے استفسار پر بتایا کہ بابر اعظم کی اہلیت کرکٹ کھیلنا ہے، اگر وہ اردو میں پریس کانفرنس کرتے ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے، دنیا میں بڑے بڑے فٹبالرز بھی انگریزی نہیں بول سکتے۔ترجمان نے کہا کہ پی سی بی مستقل بنیادوں پر اپنے کرکٹرز کی میڈیا ٹریننگ کرتے ہیں، آسٹریلیا روانگی سے قبل بابر اعظم جب لاہور آئیں گے تو ان کے ساتھ مزید کچھ سیشنز کیے جائیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ بابر اعظم اردو یا کوئی بھی کھلاڑی جسے انگریزی نہیں آ تی ہے وہ اردو میں اعتماد سے بات کرکے اپنا مؤقف بیان کرے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ پی سی بی حکمت عملی کے تحت اپنے کپتان اور کھلاڑیوں کو سپورٹ فراہم کرے گا، اس وقت پر وفیشنل مترجم سے بات چیت چل رہی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“بابراعظم کیلئے ماہر مترجم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
good work