قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔لاہور ہائی کورٹ میں مصباح الحق کی ہیڈ کوچ سمیت تین عہدوں پر تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مصباح کے پاس کوچ سمیت تین عہدے ہیں، تینوں عہدوں کا مصباح کے پاس کوئی تجربہ نہیں ہے لہذا انہیں کام سے فوری طور پر روکا جائے۔عدالت نے مصباح الحق کو فوری کام سے روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پی سی بی اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت نومبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“مصباح الحق کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
thanks for sharing