پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف صحت کے شدید مسائل کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہیں طبی معائنے کیلئے سروسز اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا۔نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے دفتر میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد بتایا کہ نواز شریف کے پلیٹیلیٹس کی تعداد صرف 12 ہزار رہ گئی ہے۔ڈاکٹرز کی سفارش پر نواز شریف کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا اور مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف اپنے بھائی کی ناساز طبیعت کا سن کر فوری طور پر نیب آفس گئے جہاں سے نواز شریف کے ہمراہ اسپتال پہنچے۔کارکنوں کی بڑی تعداد سروسز اسپتال کے باہر موجود ہے اور سابق وزیراعظم کی صحتیابی کیلئے دعائیں کی جارہی ہیں۔رات 8 بجے کی رپورٹ کے مطابق پلیٹیلیٹس 16 ہزار کی سطح پر تھے جو مزید کم ہوکر 12 ہزار ہوگئے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments