بھارتی ہائی کمیشن میں غیر ملکی سفارتکاروں کیساتھ ایل او سی جانےکی اخلاقی جرات نہیں‘

بھارتی جھوٹے دعووں کا پول کھولنے کے لیے غیر ملکی سفارت کار وں کو آج لائن آف کنٹرول کا دورہ کر ایا جا رہا ہے۔غیر ملکی سفرا اور ہائی کمشنر آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کرنے کے لیے وادی نیلم پہنچے جہاں سے وہ ایل او سی کے جورا، شاہ کوٹ اور نوسہری سیکٹرز کے دورے پر ہیں۔وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا و سارک اور ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل اور ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور بھی ایل او سی کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سفیروں کے ہمراہ ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق غیر ملکی سفارتکاروں نے جورا بازار کا دورہ کیا اور وہاں شہریوں اور دکانداروں سے ملاقات کی۔ اس دوران غیر ملکی سفارتکاروں نے بھارتی گولا باری سے دکانوں اور گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ بھی لیا۔ترجمان پاک فوج نے سفراء کو بتایا کہ بھارت نے 2018 میں 3038 بار جنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزی کی جب کہ 2019 میں اب تک بھارت نے 2608 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی فائرنگ سے 2018 میں 58 شہری شہید اور 319 زخمی ہوئے جب کہ 2019 میں اب تک 44 شہری شہید، 230 زخمی ہوگئے ہیں۔پاکستان نے غیرملکی سفیروں کے اس دورے میں بھارتی کمیشن کو بھی شرکت دعوت دی تھی لیکن بھارت کی جانب سے کوئی سفارتی اہلکار اس میں شریک نہیں ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا دعویٰ صرف دعویٰ ہی رہ گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں