سری لنکا کے بعد ایک اور انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال کی راہ پر گامزن ہے اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورے کے بعد اب بنگلا دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی ہے۔‏بنگلا دیش ویمن کرکٹ ٹیم لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) ویمن ونگ کی عہدیداروں نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا جس کے بعد مہمان کھلاڑیوں کو ہوٹل پہنچایا گیا۔بنگلا دیش اور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی اور دو ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائیں گی۔کل دونوں ٹیمیں ٹریننگ کریں گی جب کہ ٹرافی کی رونمائی بھی کل ہی ہو گی۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 26، دوسرا 28 اور تیسرا 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جب کہ ون ڈے میچز 2 اور 4 نومبر کو ہوں گے۔تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے جسے دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کا داخلہ فری ہے لیکن اسٹیڈیم آنے والوں کو شناختی کارڈ ساتھ لانا ہو گا۔تمام میچز کے لیے اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیز کی طالبات کو خصوصی طورپر مدعو کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلا دیش کی انڈر 16 کرکٹ ٹیم بھی راولپنڈی پہنچی ہے جب کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان جنوری فروی میں شیڈول ہے۔

سری لنکا کے بعد ایک اور انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں