پاکستان ویمن کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کیخلاف ہوم سیریز کے 3 ٹی ٹوینٹی میچز کے لیے بسمہ معروف کی قیادت میں 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے کہا کہ ٹیم جونیئرز اور سینئرز کا کامبی نیشن ہے، سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جارہا ہے تاکہ مستقبل کے لیے تیاری کی جاسکے۔چیف سلیکٹر نے بتایا کہ بسمہ معروف کی قیادت میں منتخب ٹیم میں عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، ارم جاوید، جویریہ خان، کائنات امتیاز، ناہیدہ خان، عمیمہ سہیل، صبا نذیر، سعدیہ اقبال، ثنا میر، سدرا امین اور سدرا نواز شامل ہیں۔ندا ڈار آسٹریلیا میں بیگ بیش لیگ کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گی جب کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں شامل رامین شمیم بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں۔رامین شمیم ان دنوں کولمبو میں پاکستان ویمن ایمرجنگ ٹیم کی قیادت کررہی ہیں تاہم امکان ہے کہ انہیں ون ڈے اسکواڈ کے لیے طلب کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“بنگلہ دیش کے خلاف 15 رکنی ویمن ٹیم کا اعلان” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
good team selection