نوازشریف کا مرض قابل علاج ہے: ڈاکٹر طاہر شمسی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری کی تشخیص ہو گئی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق انہیں کینسر نہیں ہے اور ان کی بیماری کا علاج ممکن ہے۔ماہر امراض ہیماٹالوجسٹ پروفیسر طاہر سلطان شمسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نواز شریف کی بیماری تشخیص ہو گئی ہے اور ان کو لاحق بیماری کا نام اکیوٹ آئی ٹی پی ہے۔ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے شکر ہے کہ نواز شریف کو کینسر نہیں، انہیں جو مرض ہے وہ قابل علاج ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نواز شریف کا بون میرو جانچنے کے لیے ٹیسٹ کیا گیا، نواز شریف کو بون میرو کا کوئی کینسر نہیں ہے، نواز شریف کی بیماری کا علاج اسٹیرائیڈ اور آئی وی آئی جی انجیکشن کے ذریعے ہو سکتا ہے۔ڈاکٹر طاہر شمسی نے بتایا کہ یہ ادویات ملنے کے بعد مریض کے پلیٹیلیٹس بننا شروع ہو جاتے ہیں، آئی وی آئی جی انجیکشن ملنے کے 10 سے 12 روز بعد مریض کے پلیٹیلیٹس تقریباً نارمل ہو جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں