آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی20 ٹیم کے انتخاب کے بعد چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق ان دنوں شدید تنقید کی زد میں ہیں تو دوسری جانب بیک وقت دو عہدوں پر کام کرنے والے سابق ٹیسٹ کپتان کو اب 1992ء ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن عامر سہیل نے خاصا آڑے ہاتھوں لیا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’اسکور‘ میں گفتگو کرتے ہوئےعامر سہیل کا کہنا تھا کہ کمال کی بات ہے، وہ مصباح الحق جنہیں کوچنگ کی ’الف‘ نہیں آتی، احسان مانی صاحب نے انہیں تین سال کا کنڑیکٹ تھما دیا۔عامر سہیل جو ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ایک دن میں ڈبل سینچری اسکور کرنے والے اب تک کے پہلے اور واحد بیٹس مین ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ جس کوچ نے سری لنکا کے خلاف ٹیم کو نہیں کھلایا، اس سے آپ آسٹریلیا میں کیا توقعات رکھ سکتے ہیں۔ماضی میں پی سی بی کے ڈائریکٹر گیم ڈیویلپمنٹ رہنے والے عامر سہیل جو اپنے بے باک انداز اور کھرے پن کے سبب کرکٹ کے حلقوں میں اپنا ایک منفرد انداز رکھتے ہیں، کہتے ہیں مصباح الحق نے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنتے ہی سب سے پہلے فٹنس کا نعرہ لگا دیا، ذرا کوئی اُن سے پوچھےسری لنکا سیریز سے پہلے انہوں نے لڑکوں کو بھگا بھگا کر نڈھال کردیا تھا، کوئی اُن سے سوال کر سکتا ہے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا؟
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments