وفاقی حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی -ف) کے دھرنے سے متعلق حکمت عملی تیار کرلی۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے دھرنے کے معاملات پر فیوژن سیل تشکیل دے دیا جس میں چاروں صوبوں کے سینئر پولیس افسران سمیت انٹیلیجنس ایجنسیوں کے افسران بھی شامل ہیں۔فیوژن سیل کے افسران سے وزیرداخلہ اعجازشاہ کی غیر رسمی ملاقات بھی ہوئی، فیوژن سیل دھرنے کے دوران کوآرڈینیشن کا کام کرے گا۔ذرائع نے بتایا کہ دھرنے کو روکنا ہے یا نہیں اس حوالے سے وزارت داخلہ کو تاحال واضع ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ کا آغاز کراچی سے ہوگیا ہے جبکہ ملک بھر سے بھی قافلے اسلام آباد کی جانب گامزن ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے درمیان معاملات طے پائے تھے جس کے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف) اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان معاہدہ ہوا تھا۔معاہدے کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) ایچ 9 کے اتوار بازار کے قریب گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی اور حکومت کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کرے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments