وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا الیکشن اصلاحات کے لیے تھا جب کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا انارکی پھیلانے کے لیے ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا دھرنا الیکشن اصلاحات کے لیے تھا جب کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ کی نوعیت مختلف ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا مارچ شدت پسندوں کا ہے، مولانا فضل الرحمان کے مطالبے انارکی اور افرا تفری پھیلانے کے لیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے شرکاء کے لٹھ بردار ہیں اور ان کے پاس اے کے 47 بھی ہیں، حکومت کوشش کرے گی کہ معاملہ پُر امن طریقے سے حل ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو پارلیمنٹ کے ذریعے ہی ہٹایا جا سکتا ہے۔فواد چوہدری نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر قیادت کرپشن کے باعث جیل میں ہے، یہ لوگ چاہتے ہیں ملک میں انتشار رہے تاکہ ان سے توجہ ہٹی رہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments