لاہور: احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا۔لاہور کی احتساب عدالت میں نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سلمان شہباز چوہدری شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں پیش نہیں ہو رہے اور وہ بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ سلمان شہباز کو متعدد بار منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا اور انہیں اشتہاری قرار دینے کے لیے کارروائی شروع کی گئی، ان کے گھر پر پوسٹر بھی چسپاں کئے گئے لیکن اس کے باوجود وہ پیش نہیں ہوئے۔احتساب عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ اعوان کا کہنا ہے کہ سلمان شہباز کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کو بھی ضبط کر لیا جائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments