کراچی: رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور کے قریب گیس سلینڈر پھٹنے سے حادثے کا شکار ہونے والی تیز گام ایکسپریس میں سوار مسافروں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے چلنے والی تیزگام ایکسپریس میں مجموعی طور پر 865 مسافر سوار تھے۔ذرائع نے بتایا کہ تیزگام ایکسپریس میں 610 مسافر کراچی کینٹ اسٹیشن سے سوار ہوئے تھے جب کہ حیدرآباد سے 91 مسافر سوار ہوئے۔اس کے علاوہ ٹنڈو محمد خان سے 106 مسافر، شہداد پور سے 15 مسافر، نواب شاہ سے 5، محراب پور سے 16، خیر پور سے 5 اور روہڑی سے 17 مسافر سوار ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق ملتان برن یونٹ اور نشتر اسپتال منتقل کیے گئے زخمیوں میں رضوان، رفیق، مختار احمد، زاہد، لیاقت، عبدالرحمان، کاشف اور اختر علی شامل ہیں جب کہ دو زخمیوں کو برن یونٹ سے نشتر اسپتال شفٹ کردیا گیا۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے حادثے کی ذمہ داری مسافروں پر ڈال دی ہے جب کہ ریلوے انتظامیہ نے سانحے کی تحقیقات شروع کر دی ہے جس کی سربراہی فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز دوست علی لغاری کریں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“حادثے کا شکار تیزگام ایکسپریس میں سوار مسافروں کی تفصیلات سامنے آگئیں” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
its very bad accident