اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران پاک فوج کو سب کے لیے محترم قرار دیا۔مولانا فضل الرحمان کے خطاب کے دوران پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن، عوامی نیشنل پارٹی کا کوئی رہنما کنٹینر پر موجود نہ تھا۔کنٹینر سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف گو شیطان گو کا نعرہ لگایا گیا تو مولانا فضل الرحمان نے نعرہ لگانے والے کو ہاتھ کے اشارے سے روکتے ہوئے کہا کہ چپ کرو گالی نہ دو تاہم کنٹینر ہی سے گو نیازی گو کے نغمے لگائے گے اور پشتو زبان میں عمران خان کے خلاف ترانے پڑھے گے۔دھرنے کے شرکاء نے اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ پر بیت کرتے ہوئے کہا کہ قائد حکم کریں تو ہم اپنی جان بھی قربان کر دیں گے۔اتوار کے رات ساڑھے 9 بجے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے لیے کنٹینر پر سامنے آئے تو بعض شرکاء کنٹینر کے قریب آ گئے تاہم بیشتر نے اپنے خیموں کے قریب لگی دو بڑی اسکرینوں پر مولانا فضل الرحمان کا خطاب سنا۔خطاب کے دوران محمود خان اچکزئی اور شاہ اویس نورانی کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کا کوئی رہنما کنٹینر پر موجود نہ تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“مولانا نے وزیراعظم کیلئے ’گو شیطان گو‘ کے نعرے لگانے سے روک دیا” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
thanks for sharing