اسلام آباد: وفاقی کابینہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی منظوری دے چکی ہے تاہم کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم کا نام زر ضمانت کے بغیر ای سی ایل سے نہ نکالے جانے کا امکان ہے۔گزشتہ روز وزیر قانون فروغ نسیم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اور میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر ایاز بھی شریک تھے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عطاء تارڑ ، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکام بھی شریک ہوئے۔کابینہ کمیٹی کا اجلاس کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس میں نیب حکام نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر واضح مؤقف دینے سے انکار کیا جس پر کمیٹی نے نیب حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کو طلب کیا تاہم اس طویل اجلاس میں بھی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments